زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم سول ہسپتال کے جیل وارڈ سے فرار

کوئٹہ: لورالائی میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم سول ہسپتال کے جیل وارڈ سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی پولیس نے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا ملزم جس نے 9جون2009کو سنجاوی میں فائرنگ کرکے شاہ محمد نامی شخص کو قتل کیا تھا کو گرفتار کرکے سول ہسپتال جیل وارڈ منتقل کردیا ملزم سول ہسپتال کے جیل وارڈ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔