ٹرک الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

کوئٹہ:ہزار گنجی میں ٹرک الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق کلینر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ کلینر زخمی ہوا جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔