محمد نواز شریف بہاولپور سے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے

کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر منگل کے روز بہاولپور سے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے کوئٹہ ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی‘وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ‘مسلم لیگ (ن) کے صو بائی صدر نواب ثناء اللہ زہری‘صو بائی وزیر داخلہ سرفراز خان بگٹی‘ صو بائی وزیرڈاکٹر حامد اچکزئی‘رحمت صالح بلوچ‘سردار رضا بڑیچ چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ اور دیگر صوبائی وزراء ‘اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ کے صوبائی رہنماؤں نے ائیر پورٹ پر استقبال کیاوزیراعظم ائیر پورٹ سے بگٹی ہاؤس پہنچے جہان انہوں نے طلال اکبر بگٹی کی وفات پر ان کے بیٹے شاہ زین بگٹی‘بھائی جمیل بگٹی ‘ گہرام بگٹی اور بگٹی قبیلے کے معتبرین سے اظہار تعزیت کیا ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ‘مشیر وزیراعظیم عرفان صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بعد میں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔