کوئٹہ میں زلزلے کے معمولی جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ :وادی کوئٹہ میں زلزلے کے معمولی جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آبادکے مطابق کوئٹہ میں صبح نو بجکر 55 پر زلزلے کا معمولی جھٹکا محسوس ہوا ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ کی گہرائی تقریبا 10کلو میٹرزیر زمین رکارڈ کی گئی ہے اور زلزلہ کامرکز کوئٹہ کے قریب تھا۔ جھٹکے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔